مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معروف امریکی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ جیکسن ہینگل نے امریکی اور اسرائیلی مارکیٹ میں شدید مندی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے خلاف ایران کے جوابی حملے سے پہلے ہی اس کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
فلسطین کے حامی جیکسن ہینگل نے تہران اور بیروت میں صہیونی حکومت کی جانب سے مقاومتی کمانڈروں پر دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا میزائل نظام بہت طاقتور ہے۔
انہوں نے ایران کے جوابی حملے سے پہلے عالمی اسٹاک مارکیٹ میں آنے والی مندی پر امریکہ اور اسرائیل کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ایران نے ایک بھی میزائل فائر نہیں کیا ہے لیکن دوسری امریکہ اور اسرائیل میں اس کے اثرات قبل از وقت ہی ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ صہیونی حکومت نے تہران میں شہید اسماعیل ہنیہ پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین اور سفارتی اصولوں کو پامال کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ